پٹنہ: بہار جنتا دل یونائیٹڈ کے میڈیا پیانلسٹ ڈاکٹر مدھوریندو پانڈے نے آج کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ریاست کے عوام مہاگٹھ بندھن اور انڈی اتحاد کو دھول چٹادیںگے۔ ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ دہلی میں بلائی گئی میٹنگ میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کے ساتھ کانگریس لیڈران کا تال میل نہیں قائم ہوسکا۔ نہ سیٹ شیئرنگ کی بات ہوئی اور نہ ہی تیجسوی یادو کو وزیر اعلیٰ بنانے کی کوئی بات ہوئی کیونکہ سب جانتے ہیں کہ ریاست میں نتیش کمار کی قیادت میں ایک گڈ گورننس والی حکومت قائم ہے ۔جے ڈی یو لیڈر نے کہا کہ بہار کے عوام نے کانگریس، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور ایسے کسی بھی اتحاد کو مسترد کر دیا ہے۔