حیدرآباد ۔ 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) مہدی پٹنم کے علاقہ میں ایک شرابی نے نشہ کی حالت میں سنسنی پھیلادی۔ تاہم شراب کی دکان والوں نے شرابی کو لاٹھی سے پیٹ کر شدید زخمی کردیا۔ آج دن دہاڑے مہدی پٹنم ریتی باؤلی کے مصروف ترین چوراہے پر پیش آئے اس واقعہ سے سنسنی پھیل گئی اور راہگیروں میں دہشت پیدا ہوگئی۔ یہ علاقہ آصف نگر پولیس اسٹیشن حدود میں آتا ہے۔ اس واقعہ کے بعد مقامی عوام اور راہگیروں نے پولیس کی چوکسی پر سوالیہ نشان لگائے اور کہا کہ پولیس محض جرمانوں کی حد تک محدود رہ گئی ہے۔ ہاتھ میں پتھر لئے راہگیروں کو دھمکاتے ہوئے شرابی شراب کی دکان پہنچا۔ اس شرابی کو قابو میں کرنے کے بجائے جانوروں جیسا پیٹا گیا اور تڑپتی حالت میں سڑک کے کنارے چھوڑ دیا گیا۔ تعجب کی بات تو یہ ہیکہ گھنٹوں گذرنے کے باوجود بھی آصف نگر پولیس مقام واقعہ نہیں پہنچی۔ع