مہلوکین کے اہلخانہ کو امداد دینے کیخلاف امریکہ کا لبنان کو انتباہ

   

واشنگٹن: امریکہ نے لبنان کو خبردار کر دیا ہے کہ حزب اللہ کے اسرائیلی حملوں کے دوران ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کے اہل خانہ کو رقومات کی منتقلی قبول نہیں کی جائے گی۔ یہ بات میڈیا کو امریکہ دفتر خارجہ کے ایک ذمہ دار نے پیر کو بتائی ہے۔تاہم اسی دوران ایک اور امریکی ذمہ دار نے حزب اللہ کے حملے میں زخمی ہونے والے امریکی شہری کے حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے بلکہ مکمل چپ سادھے رکھی۔امریکہ کی طرف سے لبنانی خاندانوں میں رقومات کی تقسیم کے بارے میں یہ موقف اس وقت سامنے آیا ہے جب یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ لبنانی حکومت نے اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو مالی امداد دینے کیلئے رقوم مخثص کی ہیں۔ان رقومات کی مقدار 20 ہزار سے 40 ہزار ڈالر تک ہے۔