مہنگائی سے آزادی کی جدوجہد ہے بھارت جوڑویاترا: راہل گاندھی

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کو کہا کہ یاترا میں روزانہ ہزاروں لوگ حصہ لے رہے ہیں اور بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہو کر مہنگائی سے آزادی کے لئے جدو جہد کررہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یاترا کے راستے میں جگہ جگہ لوگ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بینر اورتختیاں ہاتھوں میں لے کر نعرے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان میں ایل پی جی سلنڈر کے پوسٹر بنائے گئے ہیں، جس میں لکھا گیا ہے کہ یو پی اے حکومت کے دوران 410 روپے کا سلنڈر 1200 روپے کا ہو گیا ہے۔