پرتاپ گڑھ:ملک میں جب سرمایہ داروں کے مفاد کیلئے حکومت کوشاں رہے گی تو ایسے حالات میں مہنگائی و بے روزگاری میں اضافہ لازمی ہے ۔آج حالات یہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے سبب کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہے جس کے سبب عام شخص خصوصی طور سے وہ غریب شخص جو روز سو دو سو روپیہ کما کر اپنے گھر کا خرچ چلاتا ہے اس کے سامنے روزی روٹی کا مزید مسئلہہے ۔ مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے نائب صدر و سینئر لیڈر آصف نظام الدین صدیقی نے جاری پریس ریلیز کے ذریعہ مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔ صدیقی نے کہا کی روز بروز پٹرول ،ڈیزل ، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے سبب عام کھانے پینے کی اشیاء یہاں تک کہ سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ غریبوں کی پہونچ سے پیاز تو دور ہی چکی ہے ۔سرسوں وغیرہ کے تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافے سے عام عوام اس سے متاثر ہے ۔مہنگائی نے منافع خوری و ڈخیرہ اندوزی میں اضافہ کیا ہے ۔نتیجہ یہ ہے کہ عام شخص کو آج سب سے بڑا مسلہ گیس ،تیل ،ساگ سبزی ،دال و چاول وغیرہ خوردنی اشیاء کا ہے ۔تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کی کثیر تعداد روزگار کی تلاش میں در در بھٹکنے پر مجبور ہے ۔حکومت عوام کو درپیش روز مرہ زندگی کے مختلف مسائل کا حل تلاش کرنے سے قاصر نظر آرہی ہے ۔بی جے پی جب سے اقتدار میں آئی ہے اس نے عام عوام کے مفاد کے برعکس صرف سرمائے داروں کے مفاد کیلئے کوشاں ہے ۔