مہیش بھٹ کے ساتھ کام کرنا خوش قسمتی سمجھتے ہیں آدتیہ رائے کپور

   

ممبئی، 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار آدتیہ رائے کپور فلم ‘سڑک ۔2’ میں مہیش بھٹ کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ آدتیہ رائے کپور ان دنوں فلم ‘سڑک ۔2 ’ میں پہلی مرتبہ مہیش بھٹ کی ہدایت میں کام کر رہے ہیں۔ مہیش بھٹ ایک طویل عرصہ بعد ‘سڑک ۔2’ سے ہدایتکاری کے میدان میں واپسی کر رہے ہیں۔ اس فلم میں ادتیہ رائے کپور کے علاوہ عالیہ بھٹ ، سنجے دت اور پوجا بھٹ کے بھی اہم کردار ہیں۔ آدتیہ رائے کپور نے کہا ‘‘عالیہ نے مجھے بتایا کہ ان کے والد کام کے سلسلے میں مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔