مہیشورم سب رجسٹرار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

   

Ferty9 Clinic

کلواکرتی۔ 27 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مہیشورم رجسٹرار آفس میں آج ACB عہدیداروں نے دھاوا کرتے ہوئے سب رجسٹرار سنگیتا کو رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ سب رجسٹرار سنگیتا نے چندرائن گٹہ کے رہنے والے ارشد سے ان کے زمین کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے 35 ہزار روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔ ارشد نے اس ماہ کو 21 تاریخ کو سنگیتا کے ایجنٹ گنیش کو 30 ہزار روپئے ادا کردیئے تھے۔ مابقی 5 ہزار روپئے آج ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا جبکہ محمد ارشد نے 21 تاریخ کو اس مسئلہ کو ACB عہدیداروں کے گزارش کی تھی جس پر آج کارروائی کرتے ہوئے سنگیتا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ سنگیتا گنیش اور راما کرشنا ایجنٹوں کو ساتھ رکھتے ہوئے رشوت کا لین دین کررہی تھیں۔