مہیلا شکتی اسکیم : خواتین کو خود مکتفی بنانے کی کوشش

   

سنگاریڈی میں امرت واٹر اسکیم، خواتین شاپنگ کامپلکس و پٹرول پمپ کا افتتاح، ڈی نرسمہا کا خطاب
سنگا ریڈی۔ 4؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دامودر راج نرسمہا وزیر صحت نے سنگا ریڈی میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ 44 کروڑ روپے سے امرت واٹر اسکیم خواتین شاپنگ کمپلیکس کا افتتاح ریاست کا پہلا خواتین پٹرول پمپ 2 کروڑ روپے لاگت سے تیار ہونے والا ماڈل اندراما مکانات کا سنگ بنیاد رکھا اور11ایمبولنس 108 کو جھنڈی دکھاتے ہوئے روانہ کیا اور کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے مہیلا شکتی اسکیم کے تحت مختلف شعبوں میں خود مکتفی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں لڑکیوں کی تعلیم سے خاندان میں بہتر تبدیلیاں بہتر روزگار بھی حاصل ہو سکتا ہے حکومت کی جانب سے جاری کردہ قرض کی رقم کو منافع بخش کاروبار کرتے ہوئے معاشی طور پر مستحکم ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور پیسوں کا غلط استعمال کر کے مقروض نہ ہوتے ہوئے پریشان نہ ہونے کی تاکید کی رگو نندن راؤ رکن پارلیمنٹ میدک نے کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی کی نشست کے لیے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سیاسی طور پر بھی مستحکم ہونے کی ضرورت ہے چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگا ریڈی نے کہا کہ حلقہ اسمبلی سنگا ریڈی میں ریاست تلنگانہ کا پہلا خواتین پاور پیٹرول پمپ کے قیام سے مجھے خوشی ہے اور کہا کہ سابق حکومت میں 75 لاکھ روپے خواتین شاپنگ کمپلیکس کے لیے منظور کروائے تھے جبکہ مزید فنڈ کے ساتھ موجودہ حکومت شاپنگ کامپلیکس کی تعمیر کی وی کرانتی کلکٹر ضلع نے کہا کہ خواتین کو خود مختفی بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف ترقیاتی اسکیمات کے ذریعے انہیں تربیت دیتے ہوئے خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں نرملا جگا ریڈی چیئرمین انڈسٹریز نے کہا کہ ریاستی حکومت خواتین کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ اس موقع پر چندر شیکھر ایڈیشنل کلکٹر وجے لکشمی، چیئرمین بلدیہ سنگا ریڈی رویندر ریڈی ،آر ڈی او اور دیگر موجود تھے۔