ایم جے اکبر کی طرف سے دائر ہتک عزت معاملے میں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے صحافی پریا رمانی کو آج ضمانت دے دی ہے، عدالت نے صحافی پریا رمانی کو 10 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی ہے، اب اس کیس کی اگلی سماعت 8 مارچ کو ہوگی، بتا دیں کہ ‘می ٹو’ مہم کے دوران پریا رمانی نے ایم جے اکبر کے خلاف جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا، اس الزام کے خلاف ایم جے اکبر نے پریا رمانی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں پریا رماني کو بطور سمن جاری کیا گیا تھا۔
ٹیالہ ہاؤس کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد صحافی پریا رمانی نے کہا، ’’ اس معاملے کی اگلی تاریخ 10 اپریل ہے جس میں مجھ پر الزام طے کیے جائیں گے، اس کے بعد میرے وکیل بحچ کریں گے،سچائی ہی میرا دفاع کریں گے‘‘۔