میئر ورنگل نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

   

ورنگل۔ 26 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن میئر گنڈو سدھا رانی نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ شہر میں ہریالی کے کاموں کے قیام پر خصوصی توجہ مرکوز کریں۔میئر نے عظیم تر بلدیہ ہیڈ کوارٹر میں واقع اپنے چامبر میں میونسپل کمشنر چاہت باجپائی کے ساتھ ملکر مختلف محکموں کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میئر نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عہدیداروں کو چاہیے کہ وہ شہر میں سنٹرل میڈین کاموں ،پارکوں اور دیگر ہریالی کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے اقدامات کریں۔انہوںنے انجینئرنگ سے متعلق کاموں میں خاص طور پر ٹنڈرس اور اگریمنٹس کو مکمل کیا جاکر موجودہ کئے جارہے کاموں کی پیشرفت سے متعلق دریافت کیا۔میئر نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ جن کاموں کے ٹنڈرس مکمل ہوچکے ہیں ان پر فوری طور پر کام شروع کریں۔جن کاموں کے لئے ٹنڈرس مکمل نہیں ہوئے ہیں ان کے لئے فوری ٹنڈر طلب کریں۔انہوںنے کہاکہ سنٹرل میڈین میں تباہ شدہ علاقوں کو بحال کریں اور جہاں ہریالی نہیں ہے ان علاقوں کی نشاندہی کرکے وہاں ہریالی قائم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔اس اجلاس میں سی ایم ایچ او ڈاکٹر راجہ ریڈی ،سی ایچ او رمیش ،انچارج ایس ای مہندر ایچ او لکشما ریڈی ،ای ایز روی کمار ،سنتوش بابو ،مادھوی لتا ،ڈی ایز اور دیگر نے شرکت کی۔