نیپیداو : میانمار میں فوجی بغاوت اور منتخب حکومت کا تختہ الٹے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریباً 750تک پہنچ گئی۔ مقامی ذرائع نے منگل کے روز ان اعدادوشمار کی تصدیق کی۔ سیاسی قیدیوں سے متعلق تنظیم کی یومیہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ بغاوت مخالف 697 افراد کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔
