میانمار کے صدر یو ون مائنٹ نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، کئی امور پر ہوا سمجھوتہ

   

نئی دہلی: میانمار کے صدر یو ون مائنٹ نے جمعرات کو حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور کو وسیع کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

آنے والے معززین نے آج صبح میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی تھی اور راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کیا تھا۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کی سمادھی راجگھاٹ میں بھی چادر چڑھائی۔

بدھ کے روز مرکزی کابینہ نے لکڑی کی اسمگلنگ شیروں اور دیگر جنگلی حیات کے تحفظ اور پیٹرولیم مصنوعات اور مواصلات کے شعبے میں ہندوستان اور میانمار کے مابین تعاون کے لئے تین سمجھوتوں کو منظوری دی ہے۔

شام کو میانمار کے صدر راشٹرپتی بھون میں صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس دورے کے دوران مائنٹ کے ساتھ ان کی اہلیہ ڈاؤ چو چو بھی تھیں۔

صدر مائنٹ بھی بودھ گیا جانے والے ہیں۔ بدھ مت کے مقدس شہر میں آنے والے معززین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مہابودھی کے مندر میں نماز پڑھیں۔ ہفتہ کی شام کو وہ آگرہ کے تاج محل کا دورہ کرنے والے ہیں۔ صدر مائنٹ بدھ کے روز ہندوستان پہنچے تھے۔