میانمارکا نئے پل کی تعمیر کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

ینگون 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) میانمار ہندوستان کی سرحدی ریاستوں کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے منی پور میں دریا پر نئے پل کی تعمیر کرے گا۔ میانمار کے صوبہ چن کے راستے وزارت نقل و حمل نے بتایا کہ ہندوستان کے منی پور کی سرحد پر واقع دریا پر نیا پل بنانے کا منصوبہ ہے ۔ مانسنگ نامی اس پل کی تعمیر کا کام دسمبر میں شروع ہو جائے گا۔ اس پل کو موجودہ وقت میں جھولتے پل سے متصل ‘ تدم’ اور ‘ریڈ’ سرحدی شہروں کے قریب بنایا جائے گا۔یہ 557 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا کنکریٹ کا دو لین والا پل ہوگا۔ ٹرانسپورٹ کے وزیر یو شوے ھیٹے اوئی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ تین سال میں مکمل ہونے کی امید ہے ۔ موجودہ پل کو 2015 میں قدرتی آفات سے نقصان پہنچا تھا اور اس کے بعد اس پل پر سے صرف 16 ٹن وزن والی گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہے ۔