میاں پور تا پٹن چیرو میٹرو ریل کوریڈور

   

میٹرو اور ڈبل ڈیکر فلائی اوور زیر زمین تعمیر کا جائزہ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : میاں پور تا پٹن چیرو تک تعمیر ہونے والا تقریبا 13 کلو میٹر مجوزہ میٹرو ریل کوریڈور گنگارام کے مقام پر 1.2 کلومیٹر تک ایک ڈبل ڈیکر فلائی اوور کم میٹرو زیر زمین ہونے کے قوی امکانات ہیں چونکہ قومی شاہراوں کے حکام گنگارام پر تقریبا 1.2 کلومیٹر طویل فلائی اوور پر کام کررہے ہیں ۔ میٹرو ریل کے حکام اس لمبائی کے لیے مشترکہ طور پر ڈبل ڈیلر فلائی اوور کم میٹرو وائرکٹ کی تعمیر کے لیے فزیبلیٹی کی جانچ کی ہے ۔ یہ دو سطحی منصوبہ بندی سڑک کے دونوں طرف نسبتاً تنگ اور زیر زمین اوور ہیڈ یوٹلیٹی کی موجودگی اور دائیں جانب ایک بڑے مذہبی ڈھانچے کے پیش نظر ضروری ہوگیا ہے ۔ دریں اثناء میاں پور تا پٹن چیرو کوریڈور کے لیے زیر زمین ( میٹرو وائڈکٹ ) کو نیشنل ہائی وے کے مرکزی میڈین میں بی ایچ ای ایل جنکشن کو چھوڑ کر بڑے پیمانے پر تعمیر کرنے کی تجویز ہے ۔ جنکشن پر زیر تعمیر فلائی اوور پر میٹرو الائنمنٹ کو فلائی اوور کے بائیں جانب لیجایا جائے گا ۔ مجوزہ بی ایچ ای ایل میٹرو اسٹیشن کو ٹی جی ایس آر ٹی سی بس اسٹاپ کے ساتھ باضابطہ طور پر ضم کیا جائے گا ۔ دو دن قبل حیدرآباد ایرپورٹ میٹرو لمٹیڈ (HAML) کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی اور HAML انجینئرنگ کی ٹیم اور ( SYSTRA ) GC کے ماہر انجینئرس کے ساتھ میاں پور تا پٹن چیرو اور ایل بی نگر تا حیات نگر تک میٹرو فیس II کوریڈورس اور میلار دیوپلی ، آرام گھر ، نیو ہائی کورٹ اسپرلائن جو قومی شاہراہوں پر ہے کا معائنہ کیا ہے ۔ نیشنل ہائی وے حکام کے ساتھ منعقد ہوئے اجلاس میں ان راستوں پر موجودہ فلائی اوور اور زیر زمین تعمیر نئے فلائی تعمیرات کے چیلنجس سے نمٹنے کی کوشش کی گئی ۔ ایل بی نگر ، حیات نگر میٹرو فیس II کوریڈور (تقریبا 7 کلو میٹر ) ایل بی نگر جنکشن میں موجود میٹرو زیر زمین کی توسیع کے طور پر دو موجودہ فلائی اوورس کے درمیان وسطی میڈین میں الاٹمنٹ کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا ۔ چنتل کنٹہ سے حیات نگر تک نیشنل ہائی وے کے حکام چار نئے فلائی اوورس تعمیر کررہے ہیں جس کے پیش نظر بائیں طرف سے سرویس روڈ تعمیر کی جائے گی ۔ اس کوریڈور میں 6 میٹرو اسٹیشنس کے مقام کو تھورا ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ دونوں طرف سے نیشنل ہائی وے تک رسائی حاصل ہوسکے ۔ میلاردیوپلی اور نیو ہائی کورٹ اسپر لائن ( 5 کلو میٹر سے زیادہ ) ہیں میٹرو الائنمنٹ ابتدائی طور پر آرام گھر کے پاس پی وی این آر ایکسپریس وے کے بائیں جانب ہوگی ۔ اس کے بعد اس کو پی وی این آر ایکسپریس وے اور اگریکلچر یونیورسٹی فلائی اوور کے درمیان ایک مناسب مقام پر دائیں طرف ( زرعی یونیورسٹی کی طرف ) لیجایا جائے گا ۔۔ 2