رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی کا دورہ، ہیلت آفیسرس اور ضلع کلکٹر سے بات چیت
میدک : رکن اسمبلی میدک محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے آج میدک ایریا ہاسپٹل کا اچانک معائنہ کیا۔ انھوں نے اس موقع پر کوویڈ وارڈ ، لیبر وارڈ اور دیگر وارڈس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انھوں نے دیکھا کہ کوویڈ وارڈ میں 28 افراد زیرعلاج ہیں۔ یہاں ڈیوٹی نرسوں کی کمی بھی ہے جس پر انھوں نے ڈسٹرکٹ ہیلت آفیسر اور ضلع کلکٹر کو متوجہ کرتے ہوئے کہاکہ قبل ازیں ضلع میدک کے لئے 35 نرسوں کا انتخاب ہوا تھا۔ جنھیں فی الفور احکامات تقرری جاری کرتے ہوئے ڈیوٹیز سے رجوع ہوں۔ پدما دیویندر ریڈی نے کہاکہ رامائم پیٹ اور میدک کے ڈبل بیڈ رومس مکانات کو سردشت آئسولیشن مراکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ انھوں نے ایریا ہاسپٹل میدک اور رامائم پیٹ ایریا ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹس اور ضلع آفیسر کو چاہئے کہ اگر دواخانوں میں بیڈس ناکامی ہوں تو قائم کرددہ آئسولین مراکز میں مریضوں کو رکھ کر علاج کی سہولتوں کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے اس خضوص میں یعنی نرسوں کے تقررات اور کوویڈ کے مریضوں کی بہتر علاج کے لئے ضلع کلکٹر سے بھی بات چیت کی۔ انھوں نے موجودہ ڈیوٹی ڈاکٹر سے بات چیت کرتے ہوئے استفسار کیاکہ روزانہ کتنے افراد کورونا ٹسٹ کیا جارہا ہے۔ اس طرح انھوں نے زچگیوں کے لئے آنے والی خاتون کو بھی کورونا ٹسٹ لازم قرار دیا۔ قبل ازیں دورہ ضلع ہسپتال پدما دیویندر ریڈی نے میدک کے اندرا گاندھی اسپورٹس اسٹیڈیم زیرتعمیر، ووڈن کورٹ اور بیاٹمنٹین کورٹ کا بھی جائزہ لیا۔ رکن اسمبلی کے ہمراہ نائب چیرپرسن ضلع پریشد محترمہ لاوانیا ریڈی، ڈسٹرکٹ یوتھ اسپورٹس آفیسر ناگراج سابق نائب صدرنشین بلدیہ راگی اشوک موجود تھے۔
پداپلی میں یوم ملیریا کا انعقاد
پداپلی : ضلع دفتر برائے صحت و طبابت ، پداپلی میں عالمی یوم ملیریا منایا گیا۔اس موقع پر ضلعی عہدیدار برائے طب و صحت ڈاکٹر پرمود کمار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاریہ سال ملیریا کے دن کا خصوصی پیغام “زیرو ملیریا ” دیا ہے اور اس امر پر زور دیا ہے کہ ” زیرو ملیریا مجھ سے شروع ہوتا ہے”. انھوں نے کہا کہ سال 2030 تک صفر ٹارگٹ کیسس کے طئے شدہ ہدف کی حصولی کے لئے ہر شہری کو اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہئے، مچھر دانوں کا استعمال کیا جائے، پانی کو ایک جگہ ٹہرنے نہ دیں، پنچایتوں,بلدیات میں اطرا ف و اکناف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور ڈرینیج کی صفائی کو یقینی بنائیں۔