اقلیتی قائدین کی جانب سے درگاہ حضرت سیف اللہ ؒ پر حاضری، دعائیہ اجتماع
میدک ۔ مجلس بلدیہ میدک میں صدرنشین بلدیہ مسٹر ٹی چندرا پال کی قیادت میں کونسل کے زیر اہتمام ریاستی وزیر فینانس مسٹر ٹی ہریش راؤ کی 49 ویں سالگرہ تقریب کا بڑی سادگی کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر سبھی نے برتھ ڈے کیک کاٹا۔ وائس چیرمین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گور، سابق وائس چیرمین مسٹر راگی اشوک، بلدی کونسلرس مسرز محمد سمیع الدین، آر کے سرینواس، کرشنا ، درگاہ پرساد، میثم گوڑ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ اس تقریب میں بلدی خواتین مزدوروں میں ساڑیوں کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس طرح ٹی آر ایس اقلیتی سیل کی جانب سے بھی کونسلر بلدیہ محمد سمیع الدین کی قیادت میں اقلیتی قائدین نے میدک کے پٹلم تالاب پر موجود درگاہ حضرت سیف اللہ ؒ پر ریاستی وزیر فینانس ہریش راؤ کی درازی عمر کیلئے دعائیہ اجتماع کا بھی انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر خطیب جامع مسجد حافظ سید خواجہ معز الدین نے دعا کی۔ اس اجتماع میں مسٹر میراں جویلر، امتیاز الدین جرنلسٹ، محمد عامر اور دیگر موجود تھے۔