میدک : مجلس بلدیہ میدک کی گورننگ باڈی کا ایک اجلاس دفتر ضلع کلکٹریٹ کے آڈیٹوریم ہال میں صدرنشین بلدیہ مسٹر ٹی چندرا پال کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر میدک مسٹر کے دھرما ریڈی کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت ہوئی ۔ کلکٹر دھرما ریڈی نے ارکان کونسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہنچانے اور ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کو عملی جامعہ پہنانے اور ریاست میں جاری ہریتا ہارم پروگرام کو بلدی حلقوں میں کامیاب کرنے کے لئے بلالحاظ سیاسی وابستگی ارکان کونسل اور بلدی عہدیداروں میں تال میل ضروری ہے ۔ اس طرح شہر کی عوام کا شراکت ضروری ہے ۔ بغیر شراکت کے کامیابی ناممکن ہے ۔ قبل ازیں شروعات بھارت ۔ چین کے سرحدوں پر بھارتی جوانوں جوانوں کی ہلاکت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی منائی گئی ۔ ارکان کونسل نے اپنے حلقوں کے مسائل پر بحث و مباحث کئے ۔ کونسلر کرشنا ریڈی نے مشن بھگیرتا پائپ لائنوں کی تنصیب میں تساہلی پر برہمی کا اظہار کیا ۔ بھاجپا اور کانگریس ارکان کونسل نے ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کے انجام دہی کیلئے منظور شدہ بجٹ میں سوتیلا سلوک کرنے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سبھی حلقوں کو مساوی بجٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موضع پر 55 نکات پر مبنی ارکان کونسل کی تائید سے ایک قرارداد منظور کرلے گی ۔ اس اجلاس میں کمشنر بلدیہ مسٹر سری ہری ، نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر ملکارجن گوڑ ، انجنیئر بالا سائی گوڑ ، سنیٹری انسپکٹر شریمتی ونیتا ، بلدی کونسلرس مسرز کشور کمار ، وشوم ، نرملا یادو ، ایم انجیلنو ، راگی ونجا ، شمس النساء بیگم ، جیا لکشمی ، ایم کلیانی ، سنکھیا ، محمد سمیع الدین ، وی سلوچنا ، ڈی لکشمی ، اے گائتری ، وسنت راج ، راجا لنگم ، بٹی للیتا ، جئے راج ، لکشمی نارائن گوڑ ، جی نرملا ، ایم چندنا ، اے شیکھر ، میگھا مالا ، کرشنا ریڈی ، جی ایشودھا ، کے شیکھماں ، ایس ممتا ، جی رکمنی ، آر کرشنا بھی موجود تھے ۔