میدک میں 22 ہزار مالیتی گٹکھا ضبط، ٹاسک فورس کی کارروائی

   

Ferty9 Clinic

میدک : ضلع ایس پی میدک محترمہ جی چندنا دیپتی کی ہدایت پر میدک ضلع کے منڈل چیکنٹہ کے ایک کرانے شاپ راجیشوری کرانے اسٹور پر دھاوا کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس پولیس کے عہدیداروں کی ایک ٹیم ممنوعہ مختلف زردے پیاکٹس ، گٹکھا پیاکٹس ، امبر زردہ ، ساگر پیاکٹس ، ویمل پیاکٹس کا ذخیرہ ضبط کرلیا گیا جس کی مالیت 22 ہزار 960 روپئے بتائی گئی ہے ۔ ضلع ایس پی میدک چندنا نے بتایا کہ راجیشوری اسٹوری کے مالک مسٹر رامچندر کو حراست میں لیکر ممنوعہ مال ضبط کیا گیا ہے۔ ضلع ایس پی نے بتایا کہ ٹاسک فورس پولیس سرکل انسپکٹر مسٹر رملی کمار کے ہمراہ ٹاسک فورس سب انسپکٹر مسٹر گوپیا کے علاوہ دیگر اہلکار شامل تھے ۔ انھوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کہیں ممنوعہ زردے ، گٹکھا فروخت کرنے کی اطلاع ملنے پر پولیس میدک کو ڈائیل (100) یا +917330671900 پر اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والوں کا نام پوشیدہ رکھا جائیگا۔