میدک : صدر ٹاؤن ٹی آر ایس ایم گنگا دھر کے مطابق 7 اکٹوبر جمعرات کو ایم ایل اے میدک ایم پدما دیویندر ریڈی کا میدک ٹاؤن اور قریبی مقام ایڈوپائل کا دورہ ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ 11بجے دن میدک ٹاؤن کے اہم مقامات اولڈ بس اسٹیشن ، نیو بس اسٹیشن اور بوائز جونیئر کالج شاہراہ ، سڑک کے درمیان ڈیوائیڈر پر جدید تنصیب شدہ لائٹوں کا افتتاح عمل میں آئے گا ۔ 12بجے دن میدک ایریا ہاسپٹل میں قائم کردہ آکسیجن پلانٹ کا رکن اسمبلی کے ہاتھو ں افتتاح عمل میں آئے گا ۔ اسی طرح میدک کے نواح میں واقع تاگسان پلی کی ایڈوپائل دیواستھا لائم پر تعمیر شدہ شاپنگ کامپلکس کا بھی افتتاح کیا اور پدما دیویندر ریڈی اپنے دورہ ایڈوپائل کے موقع پر یہاں موجود مشہور مندر میں منعقد شدنی ایک مذہبی پروگرام میں شرکت کریں گی ۔