میدک ۔ رکن اسمبلیل میدک محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کی صدارت میں تلنگانہ حامی بی سی رہنما قائد آنجہانی سردار سروائے پاپنا گوڑ کی 372 میں جینتی تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے زیر اہتمام منائی گئی ۔ اس تقریب کے تحت میدک اہلیان مندر کے قریب موجود آنجہانی پاپنا گوڑ کے مجسمہ پر بی دیویندر ریڈی نے گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے آنجہانی کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ پیشرو حکومتیں آنجہانی کی خدمات کو نظر انداز کئے ۔ لیکن تلنگانہ سرکار آنجہانی کی جینتی اور برسی تقاریب سرکاری جانب سے انجام دینا آغاز کیا ۔ اس تقریب میں ایم ایل اے میدک کے ہمراہ صدرنشین بلدیہ نائب صدرنشین بلدیہ مسرز چندرا پال ملکارجن گوڑ صدرنشین زرعی مارکیٹنگ کمیٹی مسٹر بٹی جگپتی ، صدرنشین منڈل پریشد میدک جئے رام ریڈی ، گنگارام ، لکشمی نارائن گوڑ ، کے سریندر گوڑ ، محمد سمیع الدین ، بالاگوڑ ، کشٹاگوڑ کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ اس طرح قبل ازیں سرکاری سطح پر بھی احاطہ کلکٹریٹ پر بھی ضلع کلکٹر میدک ایس ہریش کی صدارت میں آنجہانی سردار پاپنا گوڑ کی 372 ویں جینتی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹرس پریتما سنگھ ، رمیش کے علاوہ ڈسکٹرکٹ اکسائز اینڈ پروہبیشن آفیسر جناب ایم اے رزاق ، ڈسٹرکٹ بی سی ویلفیر آفیسر کیشورام ، نائب صدرنشین ملیکارجن گوڑ ، سابق نمائندہ صدرنشین بلدیہ و کونسلر مسٹر کنڈن سریندر گوڑ کرشنا گوڑ ، صدرنشین بلدیہ چندراپال کے علاوہ بحیثیت مہمان خصوصی ایم ایل اے میدک پدما ریڈی نے بھی شرکت کی ۔