میدک میں بندروں اور خنزیروں کی بہتات بلدی عہدیداروں سے نمائندگی

   

میدک۔29 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد مزمل سوشیل ایکٹیوممبر میدک نے کہا کہ میدک ٹاؤن میں بندروں کی بہتات کی وجہ عوام کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں اسی طرح خنزیروں کی بھی بہتات ہونے سے تمام سڑکوں گلی کوچوں میں گندگی پھیل رہی ہے جس کی وجہ کمسن بچوں کی صحت خراب ہورہی ہے۔ مزمل نے دفتر بلدیہ پہنچ کر اس خصوص میں ایک تفصیلی یادداشت صدرنشین بلدیہ چندرپال اور کمشنر بلدیہ سری ہری کو پیش کی۔
نارائن پیٹ میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھا بارش
نارائن پیٹ ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ، نارائن پیٹ ضلع مستقر و اطراف منڈلوں میں پچھلے دو دنوں سے کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ، آج صبح سے گرج و چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بعض مقامات سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ نشیبی مواضعات اور دریائے کرشنا کے قریبی مواضعات میں پانی داخل ہوگیا ہے ، جس کے سبب لوگ دوسرے محفوظ مقامات کو منتقل ہورہے ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں تک موسم اسی طرح ہوگا ۔