میدک میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

   

کوویڈ انجکشن لینے عوام سے اپیل، رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی کا خطاب
میدک۔ میدک ٹاؤن میں عنقریب ٹریفک پولیس اسٹیشن کا قیام عمل میں آئے گا۔ ٹاؤن کی بڑھتی ہوئی آبادی ، سڑکوں پر گنجان ٹریفک کے پیش نظر ٹریفک پولیس اسٹیشن کے قیام کے ساتھ ہرایکس وے پر ٹریفک سگنلس کی تنصیب عمل میں آئے گی۔ رکن اسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی نے ٹاون کی اہم سڑک کی توسیع کے کاموں اور ایکس ویز کے تعمیراتی کاموں کا پیدل دورہ کرتے ہوئے رام داس جنکشن پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ پدما دیویندر ریڈی قبل ازیں میدک بلدیہ کے مختلف وارڈس میں 60 لاکھ کی لاگت سے تعمیر شدہ سی سی سڑکوں، موریوں پر سلابس، سی سی ڈرینس کے کام کا آغاز کیا۔ ان کے ہمراہ صدر نشین بلدیہ مسٹر ٹی چندرا پال ، بلدی کمشنر مسٹر سری ہری، وارڈس کونسلرس کرشنا ریڈی، محمد سمیع الدین، شمس النساء عارف، عارف امجد، مدھو سدن ، میڈی کلیانی، درگا پرساد، پارٹی قائدین غوث قریشی، محمد مجیب الدین، سید عمر محی الدین، محمد عامر، ایم گنگا دھر ، لنگا ریڈی اور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے اپنی بات چیت کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عنقریب ڈبل بیڈرومس مکانات کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ پدما دیویندر ریڈی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلا خوف و خطر کوویڈ انجکشن لیں اس میں کوئی شک و شبہات نہ رکھیں، افواہوں پر دھیان نہ دیں۔