میدک میں تیسرے مرحلہ کے گرام پنچایت کیلئے ریکارڈ90.68فیصدپولنگ

   

Ferty9 Clinic

میدک، 17 دسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گرام پنچایت انتخابات کے سلسلہ میں ضلع میدک میں 17/ نومبر چہار شنبہ کو تیسرے مرحلہ کی پولنگ پرامن اور منظم انداز میں مکمل ہوئی، جس میں رائے دہندوں نے شدید سردی کے باوجود بھی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا اور مجموعی طور پر 90.68 فیصد پولنگ درج کی گئی۔سب سی زیادہ پولنگ ,%93 نرساپور منڈل میں ہوی۔ ضلع کلکٹر راہْل راج کے مطابق سات منڈلوں میں منعقدہ اس مرحلہ کی پولنگ کے دوران کل 1,62,348 ووٹرس میں سے 1,47,210 ووٹ ڈالے گئے۔ چلیپی چیڈو، کوڑی پلی، کلچرم، ماسائی پیٹ، نرساپور، شیوَم پیٹ اور ویلدرْتی منڈلوں میں صبح سے ہی پولنگ مراکز پر عوام کی قطاریں دیکھنے میں آئیں اور دوپہر ایک بجے کے بعد پولنگ کے اختتام تک ریکارڈ شرکت درج ہوئی۔ منڈل وار تفصیلات کے مطابق چلیپی چیڈو منڈل میں 16,396 ووٹرس میں سے 14,760 نے ووٹ ڈال کر 90.02 فیصد پولنگ درج کی، کاؤڈی پلی منڈل میں 25,989 میں سے 23,598 ووٹس کے ساتھ 90.80 فیصد، کولچارم منڈل میں 25,257 میں سے 22,530 ووٹس کے ساتھ 89.20 فیصد، ماسائی پیٹ منڈل میں 11,674 میں سے 10,378 ووٹس کے ساتھ 88.90 فیصد، نرساپور منڈل میں 26,927 میں سے 25,144 ووٹس کے ساتھ 93.38 فیصد، شیوَم پیٹ منڈل میں 33,120 میں سے 30,660 ووٹس کے ساتھ 92.57 فیصد جبکہ ویلدرْتی منڈل میں 22,985 میں سے 20,140 ووٹس کے ساتھ 87.62 فیصد پولنگ درج کی گئی۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے مؤثر انتظامات، سیکورٹی بندوبست اور انتخابی عملے کی مستعدی کے باعث تیسرے مرحلہ کی گرام پنچایت سرپنچ انتخابات بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے، جس پر ضلع کلکٹر نے تمام متعلقہ محکموں، عملے اور ذمہ دار عوام کا اظہارِ تشکر کیا۔