میدک میں خاتون کا قتل

   

میدک ۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک کے نواحی منڈل حویلی گھن پور کے گرام پنچایت توگٹہ پر پیش آئے ایک سنگین واقع میں ایک خاتون سنگومنی 55 سالہ کا بیدردی کے ساتھ قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ قتل کے موقع پر سنگومنی گھر پر تنہا تھی ۔ گھر والے کسی دعوت میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے ۔ اس کی اطلاع پاکر ڈی ایس پی میدک مسٹر بھنیندر نے سرکل انسپکٹر میدک دلیپ کمار کے ساتھ پہونچ کر مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی انجام دی ۔
منڈل گندھاری میں
دو دیسی ساختہ بندوق اور بم ضبط
یلاریڈی ۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جنگل کے جانوروں کا شکار کرنے والے شکاری کے گھر پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے دو دیسی ساختہ بندوق اور دیسی ساختہ بم و دھماکو اشیاء کو ضبط کرلینے کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ۔ منڈل گندھاری کے رام پور گڈا تانڈا سے تعلق رکھنے والے ہنمنتو کچھ عرصہ سے جنگل کے جانوروں کا شکار کررہا تھا ، محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے پولیس سے اس کی شکایت کی جس پر پولیس نے ہنمنتو کے گھر دھاوا کرتے ہوئے تلاشی لینے پر دیسی ساختہ بندوقیں ، بم ، دھماکو اشیاء برآمد کی گئی ۔ سب انسپکٹر انجنیلو نے ملزم کو حراست میں لیکر ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔