ساتھی طالبات کا انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ، برہم ورثاء کا بھی راستہ روکو احتجاج
میدک ۔ 31 ۔ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کے گرلز اقامتی ہائی اسکول میں زیر تعلیم دسویں جماعت کی طالبہ متوطن نواب پیٹ میدک کماری این کویا شدید بخار سے موت کا شکار ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوک طالبہ ڈینگو سے متاثر تھی جس پر طالبہ کے والدین عزیز و اقارب اقامتی اسکول پہونچ کر شدید احتجاج کئے ۔ تفصیلات کے مطابق طالبہ کو شدید بخار آجانے کی اطلاع پاکر والدین گھر لے جانے کی غرض سے پہونچے ہی تھے لیکن انتظامیہ نے کہا کہ معمولی بخار ہے ۔ طالبہ آرام کر رہی ہے لیکن جب حالت ایک دم بگڑ گئی تب والدین کے حوالے کیا گیا ۔ مقامی ایک دواخانے میں ابتدائی علاج کے بعد ہسپتال سکندرآباد منتقل کیا گیا جہاں صرف نصف گھنٹے میں ہی طالبہ کی موت ہوگئی ۔ برہم ورثاء نے مہلوک طالبہ کی نعش کو لیکر احاطہ اسکول میں رکھا اور میدک سدی پیٹ شاہراہ پر نعش کو رکھتے ہوئے راستہ روکو پروگرام منظم کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر طالبہ کے ساتھی طالبات زور قطار روتے ہوئے اسکول کے انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا جس کی اطلاع پاکر ڈی ایس پی میدک کرشنا مورتی اپنی جمیعت کے ساتھ جائے وقوع پہونچ کر بگڑی صورتحال کو قابو میں کرنے کی ناکام سعی کی ۔ بعد ازاں جوائنٹ کلکٹر ناگیش اور آر ڈی او سائی رام بھی جائے وقوع پہونچ کر اسٹاف اور پرنسپل سے بات چیت کرتے ہوئے تفصیلات سے واقفیت حاصل کئے ۔ یہاں برہم والدین پرنسپل کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا جس پر عہدیداروں نے مکمل جائزہ کے بعد پرنسپل چونکہ اپنا جائزہ حاصل کر کے صرف دو ہی دن ہوا ۔ اس لئے یہاں برسر خدمت نرس اور فزیکل ٹیچر کو معطل کرنے کا اعلان کیا ۔ بعد ازاں مہلوک طالبہ کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم ایریا ہاسپٹل روانہ کردیا گیا ۔ اسی طرح اقامتی اسکول میں موجود طالبات کو تین دن کی چھٹی کا بھی اعلان کردیا گیا ۔ اولیائے طالبات نے اپنے ا پنے لڑکیوں کو لینے اسکول پہونچ گئے تھے ۔مقامی تمام مدارس کے طلبہ نے بھی احتجاجاً کلاس کا مقاطع کیا۔