میدک میں سب رجسٹرار ایم لتا نے جائزہ حاصل کرلیا

   

میدک۔ 4؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ محترمہ ایم سری لتا نے بحیثیت سب رجسٹرار اینڈ اسٹامپس کے عہدہ کا جائزہ انچارج سب رجسٹرار مسٹر رگھوپتی سے حاصل کرلیا۔ ایم سری لتا قبل ازیں کاماریڈی سب رجسٹرار آفس پر اپنی خدمات انجام دے رہی تھیں۔ حالیہ ریاستی سطح پر ہوئے تبادلوں میں انھیں میدک سب رجسٹرار کی حیثیت سے تبادلہ عمل میں آیا۔ واضح رہے کہ قریب ایک سال سے قبل یہاں برسرخدمت سب رجسٹرار محترمہ جی سری لتا کا تبادلہ سدی پیٹ عمل میں آیا تھا۔ رگھوپتی بحیثیت انچارج اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ سری لتا نے کہا کہ رجسٹریشن کے عمل میں شفافیت کی برقراری کے لئے اسٹاف کا تعاون ضروری ہے۔