میدک میں سینئر میڈیکل آفیسر رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار

   

Ferty9 Clinic

میدک۔ 25 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفس کے سینئر اسسٹنٹ محمد شوکت علی کو اے سی بی کے عہدیداروں نے جال میں پھانس لیا۔ واضح رہے کہ شوکت علی ایک خاتون ملازم کے انتقال کے بعد ورثاء کو ادا شدنی بقائے جات کی ادائیگی کے معاملے میں بلز کی تیاری اور منظوری کیلئے 30 ہزار کا مطالبہ کررہے تھے جس پر متاثر افراد نے 15 ہزار ادا کرنے کا تیقن دیتے ہوئے محکمہ انسداد رشوت ستانی کو مطلع کیا۔ 15,000 ادا کرنے کے عین موقع پر عہدیدار انسداد رشوت ستانی کی ٹیم نے رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا اور عدالتی تحویل میں دے دیا۔ عہدیدار اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اس طرح سنگاریڈی کے شیوم پیٹ پرائمری ہیلتھ سنٹر کے سینئر اسسٹنٹ این نرسمہلو کو بھی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی محکمہ اگر رشوت مانگے تو اطلاع دی جاسکتی ہے۔