میدک ۔ ریاستی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں ملک کی آزادی کے 75 سال تکمیل پر 11.30 بجے 16 اگست کو سڑکوں ، چوراہوں ، مدارس اور کالجس میں بیک وقت قومی ترانہ پڑھا گیا ۔ دفتر مجلس بلدیہ کی جانب سے ٹاون میں تمام سڑکوں پر مائک کا اہتمام کرتے ہوئے قومی ترانہ پڑھے جانے پر سارا شہر ترانہ کی گونج میں آگیا ۔ دفتر کلکٹریٹ پر ایڈیشنل کلکٹر محترمہ پریتما سنگھ کی صدارت میں تمام محکمہ جات کے اعلی عہدیداروں اور ملازمین نے بیک وقت ترانہ پڑھا ۔ جبکہ ٹاون کی مرکزی تقریب قومی ترانہ گونج کا ا ہتمام رکن اسمبلی میدک محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کی صدارت میں رام داس ایکس وے ترانہ پڑھا گیا۔ اس وقت رکن اسمبلی پدما ریڈی نے عوام کو ملک کی آزادی کی گولڈن جوبلی کی مبارکباد پیش کی ۔ ٹاون کی دینی درسگاہوں منہاج العلوم اور مدینتہ العلوم میں بھی ٹھیک 11.30 بجے قومی ترانہ کی آواز گونجی ۔ اس موقع پر جلیل عارف صمدانی ، مولانا برکات احمد ندوی ، ناظم مدینتہ العلوم مولانا محمد جاوید علی حسامی ، شجیع الدین قابل اور اساتذہ اکرام بھی موجود تھے ۔