میدک میں قومی یوم تعلیم پروگرام کا انعقاد

   


میدک۔ 13 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اپنی زندگیوں کو درخشاں بنانے کے لئے اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں۔ تعلیم ہی ایک ایسا ہتھیار ہے۔ طلبہ کو چاہئے کہ تعلیمی زیور سے آراستہ ہوکر اپنے اسکول و کالج، اپنے اساتذہ اور اپنے والدین کے ساتھ اپنے وطن کا نام فہرست کی عبارت بنائیں۔ میدک کے TMRIES گرلس اسکول میں منعقدہ ’’یوم تعلیم‘‘ کے انعقاد کے موقع پر ضلع اقلیتی بہبود آفسر جھلا نائک نے اپنے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ پرنسپل اسکول وجئے سری کی صدارت میں منعقدہ یوم قومی تعلیم کے موقع پر مولانا آزاد کی تصویر پر پھول نچھاور کرتے ہوئے ان کی تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی جاکر خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس موقع پر طالبات میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ مولانا آزاد کی سوانح پر چھٹویں جماعت کی طالبہ سمیہ قیوم کی انگلش تقریر سے مہمان خصوصی جملا نائک نے خوب متاثر ہوئے۔ اس طرح انہوں نے یہاں کی معلمات کی بھی ستائش کی۔ اس موقع پر جملا نائک اور پرنسپل وجئے سری نے سینئر صحافی روزنامہ سیاست محمد فاروق حسین کو بھی تہنیت پیش کی۔ اس تقریب میں وائس پرنسپل جینتی اسکول کو آرڈینیٹر سنیتا اور رضوانہ کویتا کے علاوہ طالبات کے سرپرست بھی موجود