میدک: بیت المال کمیٹی مستقر میدک کی جانب سے میدک کے اردو ماڈل اسکول میں شہر کے غریب و مستحق خاندانوں کا انتخاب کرتے ہوئے یہ خاندان کو جملہ 56 خاندانوں میں رمصان المبارک کے موقع پر کرانہ سامان اشیائے ضروریہ پر مشتمل کٹس کی تقسیم عمل میں آئی۔ بتایا گیا ہے کہ فی پاکٹس ایک ہزار روپئے کا تھا اس طرح 56 ہزار کے کٹس کی تقسیم عمل میں آئے۔ ذمہ داروں نے اہل خیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے شہر کے بیت المال کو مزید کارکرد بنانے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں۔ اس پروگرام کا آغاز خطیب جامع مسجد حافظ سید خواجہ معز الدین کی قرأت کلام پاک سے آغاز ہوا۔ اس موقع پر عہدیداران بیت المال کمیٹی شہر میدک مسرز محمد عارف حسین، حافظ سعید خواجہ معز الدین، سید عبدالغفار نیازی، سید عبدالخبیر منیب، محمد ریاض الدین جرنلسٹ، محمد شاہد حسین، مسرزا سہیل بیگ ایڈوکیٹ، حافظ محمد معزالدین بھی شریک تھے۔
