میدک ۔ ملک میں لگاتار بڑھتی ہوئی مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘ جی ایس ٹی کے نفاذ کو لیکر ریاستی کانگریس کی ہدایت پر ضلع کانگریس پارٹی کے زیراہتمام صدر ضلع مسٹر تروپتی ریڈی کی قیادت میں کانگریس قائدین و کارکنوں نے بطور احتجاج چلو کلکٹریٹ پروگرام منظم کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مہنگائی کو قابو رکھنے ‘ اشیائے ضروریہ پر لگائے گئے جی ایس ٹی کے فیصلہ کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست دھرنا دیا ۔ کلکٹریٹ تک ریالی منظم کی گئی ۔ اس احتجاج میں پی سی سی قائد چودھری سپرابھات راؤ ‘ صدر ضلع یوتھ کانگریس مہیندر ریڈی ‘ ترجمان اعلیٰ ضلع کانگریس و کونسلر بلدیہ مسٹر ایم انجنیلو و دیگر قائدین پربھاکر ریڈی ‘ ڈسٹرکٹ کانگریس صدر مہیلا ونگ شریمتی جی راجیشوری ‘ شیامسندر ‘ منصور احمد ‘ امیر بیگ ‘ رمیش گوڑ ‘ محمد حفیظ الدین ۔ صدر بلاک کانگریس محمد اکبر ‘ انجیلو گوڑ ‘ راجہ لنگم ‘ سرینواس ‘ شامی ریڈی کے علاوہ دیگر کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ احتجاجی کارکنوں نے مرکزی حکومت کیخلاف زبردست نعرے لگاتے ہوئے کانگریس زندہ بادکے نعرے لگائے ۔