میدک ۔ ٹی پی ٹی ایف TPTF ضلع میدک کے زیر اہتمام TET امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کی ہمت افزائی کیلئے ایک تمثیلی ٹسٹ کا میدک کے سرسوتی کانونٹ انگلش میڈیم اسکول آعظم پورہ پر انعقاد عمل میں آیا ۔ 307 امیدواروں نے شرکت کی ۔ جس میں تلگو میڈیم کے 201 انگلش میڈیم کے 55 اور اردو میڈیم کے 45 امیدواروں نے امتحان لکھا ۔ جو بالکل TET کے مماثل 150 نشانات پر مشتمل رہا ۔ اس مرکز پر پرنسپل ڈائٹ مسٹر رمیش بابو سابق اسٹیٹ صدر APTF مسٹر کنڈل ریڈی نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ جنہوں نے سوالیہ پرچوں کی رسم اجرائی کی ۔ اس موقع پر TPTF سے تعلق رکھنے والے اساتذہ مسرز سنگیتا ، محمد نصیر الدین ، اکبر علی ، پروین ، شاہد حسین ، صوفیانی ، محمد نظیر الدین بحیثیت ناظر امتحان خدمات انجام دی ۔ جناب محمد نصیرالدین نے اس دوران بتایا کہ میدک کے بوائز ہائی اسکول میں اردو میڈیم سے TET امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں کیلئے تجربہ کار قابل اساتذہ کی نگرانی میں تربیتی جماعتیں چلائی جارہی ہیں ۔
ناگرکرنول میں پرجاوانی پروگرام کا انعقاد
ناگرکرنول:۔عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے – کلکٹر پی ادے کمار ضلع کلکٹر پی ادے کمار نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ پرجاوانی پروگرام کے دوران لوگوں کی جانب سے درج کی گئی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔انہوں نے ایڈیشنل کلکٹر منا چودھری اور موتی لال کے ہمراہ ناگر کرنول ضلع دفتر کے پرجاوانی کانفرنس ہال میں منعقدہ عوامی میٹنگ میں عرضی گزاروں سے 47 درخواستیں وصول کیں۔ عوامی شکایات کے معاملے پر متعلقہ محکموں کے افسران سے کہا کہ متاثرین کو جلد انصاف فراہم کیا جائے۔اس موقع پر مختلف محکموں کے ضلعی افسران، عملہ اور دیگر موجود تھے۔