میدک /23 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کے دورہ میدک کے موضع پر ضلع کانگریس کی جانب سے وزیر اعلی کا گھیراؤ کرنے کے اعلان کرنے پر 23 اگست کی شب کو ضلع کانگریس صدر مسٹر کے تروپتی ریڈی ،ترجمان اعلی ریاستی کانگریس و کونسلر میدک بلدیہ مسٹر ایم انجینیلو صدر ٹاون کانگریس مسٹر جی انجینیلو گوڑ کے علاوہ رمیش ریڈی ، امیر بیگ ، رمنا ، محمد نعیم ، پربھاکر اور دیگر کارکنوں کی پولیس میدک نے گھروں سے گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ تروپتی ریڈی نے 10 ہزار کارکنوں کے ہمراہ ایم ایل اے کیمپ دفتر پر دھرنا دینے کے علاوہ کے سی آر کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ تمام گرفتار شدگان کو ویلدرتی پولیس اسٹیشن پاپنا پیٹ اور چناشنکرم پیٹ رامائم پیٹ پولیس اسٹیشنوں میں منتقل کردیا ۔ مسٹر محمد حفیظ الدین صدر بلاک کانگریس میدک نے شدید برہمی کا ا ظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میدک حکومت تلنگانہ کے ہاتھوں کٹھ پتلی بن گئی ہے ۔