میدک ۔ ریاستی وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ کے ہاتھوں میدک ٹاون میں گرلس ڈگری کالج کی جدید عمارت کا افتتاح عمل میں آیا ۔ جس کی لاگت 2.25 کروڑ روپئے آئی ہے ۔ افتتاحی تقریب میں ایم ایل اے میدک ایم پدما دیویندر ریڈی ایم پی میدک مسٹر کے پربھاکر ریڈی ایم ایل اے نرساپور مسٹر سی ایچ مدن ریڈی ، ایم ایل سی میدک پولیٹکل سکریٹری کے سی آر مسٹر ایس سبھاش ریڈی ، صدرنشین بلدیہ میدک مسٹر ٹی چندرا پال ، افکو ڈائرکٹر ایم دیویندر ریڈی بھی شریک تھے ۔ افتتاحی تقریب کی صدارت کلکٹر میدک ایس ہریش نے کی ۔ وزیر فینانس اور دیگر مہمانوں کی آمد پر پرنسپل کالج ، لکچررس اور طالبات این سی سی نے شاندار خیرمقدم کیا ۔ وزیر موصوف نے این سی سی سے منسلک طالبات کے تبادلہ خیال کیا ۔ بعد ازاں ریاستی وزیر میدک کے قریبی منڈل چنا شنکرم پیٹ کے دیہاتوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے چناشنکرم پیٹ ، مدور نارسنگی اور شیر پلی میں رائیتو ویدیکا کا افتتاح کیا ۔ خواجہ پور تانڈہ میں 60 لاکھ کی لاگت سے تعمیر شدہ سڑک کا افتتاح کیا اور یہاں گرام پنچایت عمارت کی تعمیر کیلئے 16 لاکھ روپئے منظور کیا اور سڑک کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ جاری کیا ۔ اس طرح وزیر موصوف نے چنا شنکرم پیٹ تا مرزا پلی بی ٹی سڑک کا افتتاح کیا ۔