میدک میں گٹکھے کا ذخیرہ ضبط

   


میدک: ضلع مہتمم پولیس محترمہ جی چندنا دیپتی کے مطابق میدک ضلع ٹاسک فورس پولیس کی جانب سے باوثوق اطلاع پر میدک کے منڈل ماساٹی پیٹ پر واقع دھابہ شبیر پنجاب کے مقفل ایک کرانہ شاپ پر دھاوا کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے پابند کردہ گٹکھا پیاکٹس کا اسٹاک ضبط کرلیا۔ جس کی مالیت 23250 بتائی گئی ہے۔ ٹاسک فورس سرکل انسپکٹر مسٹر مرلی کمار نے کرانے شاپ کے مالک مسٹر سندیپ کمار راجستھانی کو حراست میں لے کر چبگنٹہ پولیس کے حوالے کردیا۔ مرلی نے بتایا کہ اگر ضلع میں کہیں غیر مجاز طور پر پان مسالے، امبر زردہ گٹکھا وغیرہ فروخت کرنے کی اطلاع ہو تو عوام کو چاہئے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ڈائل 100 یا واٹس ایپ نمبر 7330671900 پر اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے افراد کے نام مخفی رکھے جائیں گے۔ اس دھاوے میں سرکل انسپکٹر ٹاسک فورس مسٹر مرلیدھر کے ہمراہ سب انسپکٹر ٹاسک مسٹر گوپیا نائک کے علاوہ دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔