میر پیٹ میں عوام کو ہراساں کرنے والے خواجہ سرائیں گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : میر پیٹ پولیس نے مختلف عوامی مقامات پر عوام کو پریشان کرنے کے الزام میں سات خواجہ سراؤں کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی ہیومن ٹرافکنگ یونٹ اور میر پیٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات آر سی آئی روڈ مندا ملماں چوراہا اور دیگر مقامات پر چھاپے مارتے ہوئے سات خواجہ سراؤں کو گرفتار کرلیا جو مبینہ طور پر اپنے جسم کو بے نقاب کررہے تھے اور عوام کو اشارے کرتے ہوئے اپنی جانب راغب کررہے تھے ۔ عوامی شکایت ملنے کے بعد یہ کارروائی انجام دی گئی ۔۔ ش