میراڈونا دماغ کے آپریشن کے بعد مستحکم : میراڈونا

   

بیونس آئرس: ارجنٹائن کے مایہ ناز فٹ بالر ڈیگو میراڈونا کے دماغ کی سرجری کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اب ساٹھ سالہ میراڈونا کی صحت بہتری کی جانب مائل ہے۔ ان کے ڈاکٹروں کے مطابق وہ میراڈونا کے دماغ سے بلڈ کلوٹ نکالنے کے بعد ان کی ریکوری کی رفتار پر حیران ہیں۔ منگل کی شب ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں میراڈونا کا 80 منٹ دورانیے پر محیط آپریشن کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ میراڈونا نے جمعے کے روز اپنی 60ویں سالگرہ منائی تھی۔