میراڈونا کو ’’دل‘‘ کے بغیر دفن کیا گیا : ڈاکٹر کا دھماکہ خیز انکشاف !

   

بیونس آئرس: ارجنٹائن میں ڈاکٹر اور صحافی نیلسن کاسترو نے سابق مشہور آنجہانی فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی صحت سے متعلق حیران کن معلومات اور حقائق کا انکشاف کیا ہے۔کاسترو نے میراڈونا کی صحت.. حقیقی کہانی کے نام سے ایک کتاب شائع کی ہے۔ میراڈونا 25 نومبر 2020ء کو 60 برس کی عمر میں بیونس آئرس میں انتقال کر گئے تھے۔ مذکورہ ڈاکٹر نے اپنی کتاب کے حوالے سے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ بعض انتہا پسند مداح میراڈونا (کی قبر کے اندر سے ان) کا دل نکال لینے کا ارادہ رکھتے تھے۔ تاہم ایسا نہ ہو سکا۔ ڈاکٹروں نے تدفین سے قبل میراڈونا کا دل نکال لیا تھا کیونکہ یہ ان کی وفات کی صورت حال کی تحقیق کے واسطے بہت اہم تھا۔