میرواعظ مسلسل چھٹی بار دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل

,

   

سرینگر۔14 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین اور متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر کے امیر میرواعظ مولوی عمر فاروق کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ با اثر شخصیات کی فہرست مرتب کرنے والے ادارے اردن کے ’دی رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر‘ نے دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں مسلسل چھٹی بار شامل کر لیا ہے۔ فہرست میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو مین آف دی ایئر (سال کی بہترین شخصیت) قراردیا گیا ہے۔