حیدرآباد 11 فروری (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ میرچوک میں برقی ٹرانسفارمر پھٹنے کے سبب پیش آئے۔ آتشزدگی کے واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ ٹرانسفارمر میں لگی آگ کے سبب قریب میں موجود پرانے ٹائروں کی دوکان جلکر خاکستر ہوگئی۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس اور آتش فرو عملہ مقام واردات پہونچا اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس حادثہ کے سبب مقامی عوام میں خوف پیدا ہوگیا۔ مقامی عوام نے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہ ہونے پر چین کی سانس کی۔ تاہم واقعہ کا ذمہ دار محکمہ برقی کو ٹھہرایا۔ حادثہ کا شکار ٹرانسفارمر سے آئیل خارج ہورہا تھا اور مقامی عوام نے بارہا برقی عہدیداروں کو اس کی شکایت کی تھی اور توجہ دلائی تھی۔ باوجود اس کے برقی عہدیداروں کی مجرمانہ غفلت کے سبب آج یہ حادثہ پیش آیا۔ مقامی عوام نے برقی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ع