اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ رات 12 بجے عدالتیں کھولنے کا معاملہ زندگی بھر فراموش نہیں کرسکوں گا، عدالت کو ضمیرفروشوں کی منڈی کا بھی نوٹس لینا چاہیے تھا، امپورٹڈ حکومت کے وزیراعظم پربدعنوانی کے 40 ارب روپے کے مقدمات ہیں۔ باغ جناح کراچی میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری حکومت کے خلاف سازش کرکے امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے، امریکی مراسلے میں میری حکومت گرانے اور عدم اعتماد لانے کی بات موجود ہے، قوم بتائے یہ سازش ہے یا مداخلت، مجھے دوماہ قبل ہی پتہ چل گیا تھا کہ میچ فکس ہوگیا ہے، دوستی سب سے چاہتا ہوں غلامی کسی کی قبول نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی اس سے زیادہ توہین کیا ہوسکتی ہے جس وزیراعظم پر بد عنوانی کے مقدمات ہیں ضمانتی باپ کو وزیراعظم اور بیٹے کو پنجاب کا وزیر اعلی بنادیا گیا، ملک میں فوری انتخابات کرائیں جائیں، انتخابات کا مطالبہ منوانے کے لیے احتجاج کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ عوام پرامن طور پر سڑکوں پر نکلیں ٹکراو کی سیاست نہیں چاہتے، دھاندلی کے ذریعہ دوبارہ شریف خاندان کو ملک پر مسلط نہیں ہونے دیں گے، ڈیزل کی قیمتیں میں نے کم کی تھیں یہ بڑھانے جارہے ہیں، تین چار ماہ پہلے معلوم چلا کہ امریکی سفارتخانے نے کچھ لوگوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں، کچھ مخصوص صحافی بھی امریکی سفارتخانے کے ملاقاتیوں میں شامل تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان سفیر کو کہا گیا کہ اگر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوئی تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور تحریک کامیاب ہوئی تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا، اس سے شرم ناک دھمکی کوئی ہوسکتی ہے۔
پیرس میں عمران خان کی تائید میںمظاہرہ
پیرس : سابق وزیر اعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ڈی ری پبلک کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مظاہرے کی کال پی ٹی ا?ئی کے معروف رہنما زاہد اقبال ہاشمی نے دی تھی۔مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لئے مقامی تنظیم کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قائدین شامل تھے۔