’میری فتح غزہ کیلئے ہے‘جارج گیلووے برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ منتخب

   

لندن: برطانیہ میں ضمنی الیکشن میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سیاستدان جارج گیلووے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے جو حماس۔اسرائیل جنگ پر غم و غصے کا اظہار کرچکے ہیں۔ میڈیا کے مطابق 69 سالہ جارج گیلووے پہلی بار 1987 میں رکن پارلیمنٹ بنے تھے اور 2015 کے بعد اب وہ پہلی بار انگلینڈ کے شمال میں واقع روچڈیل کی سیٹ پر تقریباً 6 ہزار ووٹوں کے فرق سے جیت کر ہاؤس آف کامنز میں واپس آئیں گے ۔جارج گیلووے نے کہا کہ میری یہ فتح غزہ کیلئے ہے ۔ آپ نے غزہ میں مقبوضہ فلسطین میں ہونے والی تباہی کو فروغ دینے اور اس کی پشت پناہی کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے اس کی قیمت ادا کی ہے اور آپ اس کی بہت زیادہ قیمت ادا کریں گے ۔