میری کام گولڈ میڈل جیت گئی

   

جکارتہ ۔ /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) 6 مرتبہ ورلڈ چمپئین رہنے والی میری کام نے انڈونیشیا کے لبون بازو مقام پر 23 ویں پریسیڈنٹ کپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ اولمپک باؤنس میڈلسٹ باکسر نے آسٹریلیا کے ایپریل فراینکس کو شکست دیدی ۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کا مطلب آپ کو مزید طویل سفر طئے کرنا ہے اس کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے ۔