میری گرفتاری پر ہونے والے ردِعمل کو کوئی نہیں سنبھال سکے گا:عمران خان

   

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت پی ڈی ایم اور حکام ایک ہی طرف کھڑے ہیں اور اب بھی جنرل باجوہ کی پالیسی ہی چل رہی ہے۔لاہور میں خصوصی انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ اب خود تسلیم کر رہے ہیں کہ تحریکِ انصاف کی حکومت انہوں نے گرائی، لہٰذا فوج کے اندر ان کے خلاف انکوائری ہونی چاہیے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر حکومت انہیں گرفتار کرتی ہے تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ اْن پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے جس کے بعد انہیں دوسری زندگی ملی ہے۔ لیکن ان کی گرفتاری پر جو ردِعمل آئے گا، اسے کوئی نہیں سنبھال سکے گا۔