٭ فلم ایکٹریس سونالی بندرے نے تعلیمی اداروں پر بار بار حملوں کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انسٹاگرام کے ذریعہ اپنی تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ماں کے طور پر وہ فکرمند ہیں کہ ان کے بچے کا مستقبل غیر یقینی معلوم ہوتا ہے۔ سونالی نے کہا کہ جو موضوع کھلے مباحث کا موقع ہونا چاہئے تھا وہ بعض نظریات کو آگے بڑھانے کے لیے تشدد کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔ وہ جے این یو کیمپس پر حالیہ حملے کے تناظر میں تبصرہ کررہی تھیں۔