‘میرے بھائی کی مدد کیلئے کوئی  نہیں….’، وائناڈ میں جذباتی ہوئیں پرینکا گاندھی، عوام کو بتایا فیملی

   

Ferty9 Clinic

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو ان لمحات کو یاد کیا جب وہ حال ہی میں کانگریس لیڈر اور اپنے بھائی راہل گاندھی کے گھر کا سامان پیک کر رہی تھیں۔ کیرالہ کے وائناڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘میں راہل کے گھر پر ان کا فرنیچر پیک کر رہی تھی۔ اسی وقت میں یہ سوچ رہی تھی کہ چند سال پہلے میرے بچوں اور شوہر نے مجھے اپنا گھر شفٹ کرنے میں مدد کی تھی، لیکن میرے بھائی کا ان کی مدد کرنے کیلئے اپنا کنبہ نہیں، حالانکہ اس کے پاس ہم سب ہوں۔’