میرے خلاف مواخذے کی تفتیش حکومتی امور میں رخنہ ڈالنے کی کوشش : بائیڈن

   

واشنگٹن : امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کے خلاف مواخذے کی تفتیش کروانے کا مقصد حکومتی نظام میں خلل ڈالنا ہے۔ بائیڈن نے ریاست ورجینیا میں منعقدہ ایک خیراتی تقریب کے دوران مواخذے سے متعلق کہا کہ ریپبلکنز کی طرف سے میرے خلاف مواخذے کی تفتیش شروع کروانے کا مقصد حکومتی امور میں خلل ڈالنا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ اس وقت میری ساری توجہ، مواخذہ نہیں بلکہ ہمیں در پیش مسائل کا حل تلاش کرنے پر ہے، ریپبلیکن کے رکن ایوان ٹیلر گرین نے میرے خلاف پہلے روز سے ہی مواخذہ کروانے کی رٹ لگا رکھی تھِی۔یاد رہے کہ ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی نے دو روز قبل جو بائیڈن کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔