میرے ساتھ دھوکہ ہوا:رونالڈو

   

لندن ۔ دنیائے فٹبال کے سوپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ میں میرے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور ان کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ ایرک ٹین ہیگ کے درمیان تنازعات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ پرتگالی فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ کوچ ایرک ٹین ہیگ کے لیے کوئی عزت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بیٹی کی بیماری پر کلب نے کسی ہمدردی کا اظہار نہیں کیا۔کرسٹیانو رونالڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیڈ کوچ دیگر افراد انہیں کلب سے نکالنا چاہتے ہیں۔