ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے شوہر کا ساتھ دیتے ہوئے ان پر فحش فلمیں بنانے کے عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ راج کندرا قابل اعتراض فلمیں بناتے ہیں۔ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس نے 19 جولائی کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا تھا اور بعد ازاں 22 جولائی کو انہیں عدالت پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے راج کندرا کو 27 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کی رہائش گاہ سے کمپیوٹر اور ہارڈ ڈسک برآمد کرلی۔ بعد ازاں راج کندرا کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹی نے 23 جولائی کو ممبئی پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے شوہر پر لگے الزامات کو مسترد کردیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شلپا شیٹی نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے شوہر پر لگے الزمات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جیون ساتھی فحش فلمیں بنانے میں ملوث نہیں ہیں۔ پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں اداکارہ نے کہا کہ ان کے شوہر کی ’ہاٹ شاٹ‘ نامی ایپلی کیشن پر جو مواد دستیاب ہے، اسے فحش (پورن) نہیں کہا جا سکتا۔