لارڈس۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لارڈس کے تاریخی میدان پر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کا فائنل میچ نیوزی لینڈ اور میزبان انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلامی بلے باز ہینری کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 241 رن بنائے ہیں اور میزبان انگلینڈ کو ورلڈ کپ کا خطاب جیتنے کیلئے 242 رنوں کا ہدف دیاہے۔اس سے پہلے مارٹن گپٹل اور نکولس نے نیوزی لینڈ کے اننگز کا آغاز کیا۔ نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا 29 کے مجموعی اسکور پر لگا جب مارٹن 19 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ مارٹن گپٹل کے آوٹ ہونے کے بعد کین ولیمسن اور ہینری نکولس کی جوڑی محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور100 رن تک پہنچا دیا۔ لیکن اسی دوران کپتان کین ولیمسن 30 رنوں کی اننگ کھیل کرپویلین لوٹ گئے۔ ولیمسن جب آوٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور23 اوورمیں 103 رن تھا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نیاپنے 100 رن ایک وکٹ کے نقصان پر 21.2 اوورمیں مکمل کیا۔ ہینری نکولس بھی نصف سنچری بناکر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں پلنکت نے ٹیم کے مجموعی اسکور118 رن پر بولڈ کیا۔ نکولس نے 55 رنوں کی اننگ کھیلی۔اس کے بعد جلد ہی تجربہ کار کھلاڑی راس ٹیلر بھی پویلین لوٹ گئے۔ ٹیلر نے صرف 15 رن بنائے۔ اس کے بعد جمی نیشم نے کچھ اچھے شارٹ لگائے اور ٹیم کے اسکور کو تیزی سے آگے بڑھانے کی کوشش کی ، مگر وہ بھی 19 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا کل 29 رنوں کے اسکورپرلگ گیا ہے۔ مارٹن گپٹل 18 گیندوں پر19 رن بناکرپویلین لوٹ گئے ہیں۔ انہیں کرس ووکس نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ ہینری نکولس اورکین ولیمسن کریزپرموجود ہیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ اورانگلینڈ دونوں نے ہی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران جانی بیرسٹو زخمی ہوگئے تھے، لیکن اب وہ پوری طرح سے فٹ ہیں۔آئی سی سی عالمی کپ میں 23 سال بعد دنیا کو نیا چمپئن دیکھنے کوملے گا۔ لندن کے تاریخی لارڈس میدان پرٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم 27 سال بعد فائنل میں پہنچی ہے۔ وہ اس سے قبل تین بارفائنل میں پہنچی ہے، لیکن کبھی جیت حاصل نہیں کرپائی ہے۔ وہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم گزشتہ بارسال 2015 میں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی، جہاں اسے آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انگلینڈ پلیئنگ الیون
٭ جیسن رائے، جانی بیرسٹو، جوروٹ، ایان مورگن، بین اسٹوکس، جوس بٹلر، کرس ووکس، لیم پلینکٹ، جوفراآرچر، عادل رشید، مارک ووڈ۔
نیوزی لینڈ پلیئنگ الیون
٭ مارٹن گپٹل، ہینری نکولس، کین ولیمسن، راس ٹیلر، جیمس نیشام، ٹام لاتھم، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مشیل سینٹنر، میٹ ہینری، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگیوسن۔